وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اصلی عمران خان کا تعارف آج قوم کو کرایا گیا ہے،عمران خان تمام اداروں کو اپنے تابع کرنا چاہتا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نے سائفر کے ذریعے ایک واردات کی، عمران خان نے جعل سازی سے سائفر کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کیا، آڈیو ٹیپ کے ذریعے عمران خان کی سائفر کے حوالے سے جعل سازی سامنے آگئی ۔
وزیر دفاع نے کہاکہ عمران خان کا محور صرف ان کی ذات ہے، عمران خان نے افواج پاکستان کو نشانہ بنایا ہواہے، عمران خان کیا کرتے رہے ، آج سب کے سامنے آگیا،عمران خان نے نیوٹرل لفظ کو گالی بنا دیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے عدلیہ اور فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، عمران خان نے اپوزیشن کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا،چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کہا، میں نے ارشد شریف کو ملک سے باہر جانے کو کہا۔